• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8، 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومت توڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 8 اور 9 فروری کی رات جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، عام انتخاب کے لیے 15 الیکشن ٹریبونل بنائے گئے۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے بیلاروس کے صدر آرہے ہیں احتجاج نہ کریں، ایس سی او کانفرنس ہو رہی ہے احتجاج نہ کریں۔

اُنہوں نے استفسار کیا کہ جب کوئی ایونٹ یا دورہ نہیں ہوتا تو حکومت کیا کر رہی ہوتی ہے؟ پی ڈی ایم کی حکومت بھی اس وقت الیکشن کروانے کو تیار نہیں تھی۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ اُس وقت پی ڈی ایم کا موقف تھا الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے 23 بلین روپے نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید