بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔
احتجاج میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔
بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قومی آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔
اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی قافلے کے آگے آ گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آرام کریں گے اور کھانا کھائیں گے، فریش ہونے کے بعد وہ روانہ ہوں گے۔