• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بہادر آباد سے لاپتہ دکاندار کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی گئی

سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے بہادر آباد سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت میں بہادر آباد کے دکاندار کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ دکاندار گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دکاندار واپس نہیں آیا ہے بلکہ اسے 14 دن بعد کھارادر میں چھوڑا گیا۔

عدالت نے لاپتہ شخص کی گھر واپسی کا علم ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید