وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے بیلاروس کے ہم منصب نے ملاقات کی جس میں قانونی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور پراسیکیوٹرز سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران بار کونسلز، ایسوسی ایٹس کے تبادلوں اور بین الاقوامی ثالثی سے متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ثالثی مرکز، کیس اسائنمنٹ اور مینجمنٹ سسٹم بھی زیر بحث آئے۔
بیلاروس کے وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کو بیلاروس کا دورے کرنے کی دعوت بھی دے دی۔