• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی دستے تعینات کر دیے گئے۔

آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

شاہراہِ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے شر پسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

PTI کا مرکزی قافلہ زیرو پوائنٹ پل پر پہنچ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی قافلہ زیرو پوائنٹ پل پر پہنچ گیا۔

زیرو پوائنٹ پل پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کی ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید