حکومتِ سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں اور میڈیا پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں ایک صوبے کے وسائل کو ملک میں انارکی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
حکومتِ سندھ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی لوگ وہ ہوتے ہیں جو اختلاف کا احترام اور آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔