• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا اور گھیراؤ پُرامن احتجاج میں نہ بدلا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تبدیلی، آزادی، حقوق، جمہوریت کے دلفریب نعرے عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے دلفریب نعرے عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار سے ہم کنار ہونے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے حکومتیں گرانے اور بنانے والوں کا آزادی اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سختیوں، آزمائشوں، غلطیوں، مشکلات سے کچھ نہ سیکھنا ہمارا قومی مزاج ہے، فریقین اسی مزاج کے عین مطابق عمل کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی میں دہشت گردی سے نمٹنے کے بجائے کے پی حکومت کا وفاق پر حملہ تشویش ناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید