• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کے ساتھ کسی نئے تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کو اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے، مگر پاکستان کی معیشت اس وقت شدید نازک مرحلے سے گزر رہی ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ کسی نئے تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا، کسی بھی طویل فوجی تصادم کی صورت میں ملک کی معاشی بقا کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ موڈیز کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے کشیدگی پاکستان کی معاشی بحالی، مالی نظم و ضبط اور آئی ایم ایف پروگرام کو متاثر کر سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید