اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے۔
ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 299 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز) فروخت کئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 2 سالہ پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 72 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 19 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11اعشاریہ689 فیصد رہی۔
اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 69 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، ان کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 14 فیصد رہی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 10 سال کے 53 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 589 فیصد رہی۔
اعلامیے کے مطابق 15 سالہ پی آئی بیز کی خریداری کی پیشکش مسترد کردی گئی۔