• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع، ذرائع


مشیر اطلاعات خیبر پختوںخوا بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیرسٹر سیف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سےکچھ دیر میں ملاقات کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکاء اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے، مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔

 ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے دو سو سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا، کارکنوں نے سیونتھ ایونیو پر موجود بشریٰ بی بی اور گنڈاپور سے ڈی چوک جانے پر اصرار کیا۔

 علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سےخطاب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید