پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک تک کال دی ہے، کوئی کارکن آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرے۔
عاطف خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ ڈی چوک سے آگے جا رہے ہیں، ڈی چوک سے آگے نہیں جانا۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کریں گے، ڈی چوک سے آگے بڑھنے والوں پر فائرنگ کی گئی، تین لوگ میرے سامنے زخمی ہوئے ہیں۔