• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئے بہت پرامید ہیں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کےلیے بہت پرامید ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن اور سپورٹر اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کرنے سے باز رہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکاء اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید