نامور بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ کے ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں قائم کلب کے باہر دھماکے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ میں سیویلی میں موجود یہ نامور کلب بادشاہ کی ملکیت ہے۔ اس کے باہر گزشتہ روز رات کے تین بجے کے بعد 15 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے رپورٹ ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کا اطلاع نہیں ملی، جس سے کلب کو نقصان پہنچا جبکہ پاس موجود ریسٹورنٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک شخص نے کلب کی جانب بم پھینکے اور فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں نہ بادشاہ کی جانب سے کوئی بیان دیا گیا اور نہ ہی پولیس کے حوالے سے کوئی معلومات دی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ویڈیو کےمطابق دو نوجوان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن میں سے ایک نے بم پھینکے اور فرار ہوگئے۔