پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال نے بھی سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے دعووں کی تردید کردی۔
اسلام آباد کے پولی کلینک کے بعد پمز اسپتال نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات پر وضاحت جاری کردی ہے۔
پمز اسپتال کے بیان میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 66 اہلکار اور 36 شہری ایمرجنسی لائے گئے ہیں۔
پمز اسپتال نے مزید کہا کہ اسپتال لائے گئے زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
پمز اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔