• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ لاشوں کی بات کرتے ہیں، پوچھتا ہوں اگر کوئی کارکن مرا ہے تو اُس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ تھا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کو منسوخ کرایاجائے، بشری بی بی اس نیت سے آئی تھیں کہ خون بہانا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کا نظریہ ناکام ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ورکرز کو چھوڑ کر اس لیے بھاگے کہ گرفتاری نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید