کرپشن ……
میرا بیٹا باہر سے ڈگری کے ساتھ مغربی اخلاقیات بھی سیکھ کر آیا ہے۔
کل اس نے عجیب بات کی۔
پاپا کیا ہمارے ملک میں بہت کرپشن ہے؟ میں نے جواب دیا،
ہاں بیٹے،
بہت کرپشن ہے۔
کیا سرکاری افسر کرپشن کرتے ہیں؟
سب تو نہیں لیکن بہت سے سرکاری افسر کرپشن کرتے ہیں۔
کیا آپ نے بھی کرپشن سے مال بنایا؟
ہاں بیٹے،
میں نے بھی کرپشن سے خوب مال بنایا۔
بیٹے کا لہجہ بدل گیا،
پاپا آپ کو کرپشن کرتے شرم نہیں آئی؟
میں نے کہا، جانی،
میں کرپشن نہ کرتا تو تمھاری یونیورسٹی کی فیس کیسے بھرتا؟