• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا سنگجانی نہ لے جانے کے ذمہ دار بانی ہیں، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دھرنا سنگجانی نہ لے جانے کی ذمے داری بانی پی ٹی آئی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سنگجانی پر دھرنا دینے کی حکومتی پیش کش سے آگاہ کیا مگر بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  شیر افضل مروت نے کہا کہ ابتدائی فیصلہ یہی تھا کہ ڈی چوک ہی جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور تو چھبیس نمبر چورنگی سے بھی آگے نہیں جانا چاہتے تھے، وہ پریشان تھے، ڈی چوک نہیں جانا چاہتے تھے۔

شیر افضل مروت کے مطابق علی امین گنڈاپور دو بار بشریٰ بی بی کی گاڑی میں بھی گئے، مگر ان کی بشریٰ بی بی سے تکرار کا مجھے علم نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قائدین کے کنٹینر کی بجلی کاٹی گئی، ان کے پاس ٹیکنیکل لوگ بھی نہیں تھے جو کنٹینر کو ریپئر کر دیتے، میں نے بھی دیکھا کہ وہاں کسی کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی کہ کارکنوں کو کیا ہدایات دینی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید