راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں چار سو کے قریب جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔جس کی تحقیقات کیلئے ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔جو پتہ چلائے گی کہ جعلی اسلحہ لائسنس کیسے بنائے گئے اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔کمیٹی میں ای ڈی او ایف اینڈ پی،اے سی سٹی اور ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن شامل ہیں۔باخبرذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانےکے مراحل میں399بوگس اسلحہ لائسنسوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلحہ لائسنس کمپیوٹر سنٹر نادرا آفس میں جمع ہونے کے بعدتصدیق کیلئے ضلعی حکومت کی اسلحہ برانچ کو بھجوایا جاتا ہے۔نادرا سنٹر سے آنے والے ضلع راولپنڈی کے399لائسنسوں کی برانچ سے تصدیق نہیں ہوسکی۔