• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: ڈاکو گرم کپڑے بھی لوٹ کر لے گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق 6 ڈاکو زمیندار کے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو طلائی زیورات، نقدی، 2 موٹر سائیکلیں اور گرم ملبوسات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید