• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج ، توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں ہونے والے تحریکِ انصاف کے احتجاج پر توہینِ عدالت کیس میں متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالتی حکم کی خلاف ورزی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج پر توہینِ عدالت کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے کے مطابق سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک چاروں فریقین جواب جمع کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید