• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج کے حق میں نہیں لیکن پی ٹی آئی رویے پر غور کرے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر— فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس طرح کی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔

مظفر گڑھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعت عسکری ونگ بن جائے تو پابندی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے رویے پر غور کرے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا نقصان کیا لیکن ملک کو نقصان سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں، پنجاب میں چیزیں ٹھیک نہ ہو رہی ہوں تو اس پر مثبت تنقید کی جاتی ہے۔

سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ اگر تنقید کو اختلافات کی طرف لے کر جایا جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔

قومی خبریں سے مزید