• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی احتجاج کے دوران تین منٹ میں بھاگ گئیں، بیرسٹر ارسلان شیخ

بیرسٹر ارسلان شیخ : فوٹو فائل
بیرسٹر ارسلان شیخ : فوٹو فائل

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی ہے، بشریٰ بی بی احتجاج کے دوران تین منٹ میں بھاگ گئیں۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کبھی دھرنے دیتی ہے کبھی انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت بننا چاہیے، دہشتگرد اور انتشار پسند جماعت نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری سندھ کے اہم ایشو پر اسٹینڈ لیے ہوئے ہیں، پاکستان کو تمام مسائل سے صرف بلاول بھٹو زرداری ہی نکال سکتے ہیں۔

بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی صحافی پر مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید