صوابی(نمائندہ جنگ)یوٹیلیٹی سٹورز میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خاطر حکومت نے رمضان پیکیج 31جولائی تک بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان صوابی ریجن کے منیجر فرح نصیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر رمضان ریلیف پیکیج کو اکتیس جولائی تک بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے تحت حکومت نے عوام کو سستی قیمتوں میں اشیائے خوردونوش فراہم کر تے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز میں گھی کی قیمت 124سے 112روپے ، کوکنگ آئل 132سے120، دال مونگ 155سے 145روپے ، ماش270سے260جب کہ دال چنا 150سے 120روپے فی کلو گرام بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اس اقدام اور سہولت سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔