صوابی( نمائندہ جنگ ) کاشتکار کوارڈی نیشن کونسل کوارڈنیشن کونسل صوابی کے زیر اہتمام باچائی اور محب بانڈہ ڈاگئی میں احتجاجی جلسوں میں تمباکو کے کاشتکاروں نے تمباکو پر چیز کمپنیوں کی طرف سے کم قیمت خرید اور ریجکشن کو یکسر مسترد کر تے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ اس کے خلاف تمام کاشتکار تنظیمیں مشترکہ احتجاجی تحریک کاآغاز کریں گی۔ جلسوں سے صوبائی صدر محمد اعظم خان ، جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی ، محمد علی ڈاگئی وال اور انور خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ میں جنوری 2014سے صوبہ خیبر پختونخوا کے کاشتکاروں کی نمائندگی نہیں ہے جس کی وجہ سے پی ٹی بی کے تمام فیصلوں میں کاشتکاروں کے مفادات کو نقصان ہو رہا ہےتمباکو کا کم از کم ریٹ 250روپے مقرر کیا جائے ۔