• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی کے تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

میانوالی کے خیبر پختونخوا سے ملحقہ تھانہ چاپری پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق 20 سے زائد دہشت گردوں نے جدید اسلحہ کے ساتھ اچانک حملہ کیا۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او فاروق اختر، دیگر پولیس افسران کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی۔ 

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملاتی رہے گی۔

دریں اثنا سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق علاقہ کی ناکہ بندی کے دوران مزید 2 خارجی دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گردوں کی تعداد 4 ہوگئی، ترجمان نے کہا تھانہ چاپری کے عملے اور ایلیٹ فورس سمیت آپریشن میں شامل تمام جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

قومی خبریں سے مزید