• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافت سندھ پر سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔ 

اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد قبول ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ دن وادیِ مہران کے بھرپور ثقافتی ورثہ، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کا اتحاد و بھائی چارے کا پیغام نسل درنسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لیے احترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید