بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
عدالت میں اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
وکلائے صفائی کی جانب سے عدالت میں 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
وکلائے صفائی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر حملے کے معاملے میں دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا۔
عدالت نے وکلائے صفائی کی درخواست پر کل تک سماعت مقرر کر دی ہے اور اب فریقین کے وکلاء کل وکلائے صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔
سانحہ 9 مئی و جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔