• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے، وہ اسکے حقدار نہیں، محمود خان اچکزئی

چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے، وہ وزارت عظمیٰ کے حقدار نہیں۔

کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی پر جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی بات کی، ہم حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہر ادارہ اپنا کام کرے گا تو پاکستان قائم رہے گا، جس جماعت نے حقیقی ووٹ لیے اسے حق ملنا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں تمام قوموں کو یکساں حقوق ملیں، اگر کسی نے احتجاج کیا، راستے بند کیے تو حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ گولی مارے۔

اُن کا کہنا تھا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اسمبلی میں نہیں چھوڑا گیا تو یہ اسمبلی آپ کو مبارک ہو۔ شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے، وہ اس کے حقدار نہیں۔

قومی خبریں سے مزید