عدالت عالیہ لاہور نے فٹنس انسپکشن نہ کرانے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے اسموگ کے تدارک کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ایل ایچ سی نے اس موقع پر رحیم یار خان کے علاقے میں چلنے والی صنعتوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
حکم نامے کے مطابق دوران سماعت پارکس اینڈ ہاٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے برعکس درختوں کی کمی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پی ایچ اے کے مطابق شہر میں درختوں کا تناسب 71 اعشاریہ 2 فیصد سے بہت کم ہے۔ ڈی جی ماحولیات کے مطابق صنعتی شعبے سے 2 اعشاریہ 5 پی ایم کے اخراج میں کمی ہوئی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا اور سماعت 3 دسمبر تک کےلیے ملتوی کردی۔