• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا سندھ کے تمام پروجیکٹس کی مکمل، بروقت فنڈنگ کا اعلان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سندھ کے تمام پروجیکٹس کی مکمل اور بروقت فنڈنگ کا اعلان کردیا۔

کراچی میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملکی معیشت، ترقیاتی منصوبے اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

دوران ملاقات احسن اقبال نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے 25 سال پہلے بنائی لیکن اسے اکنامک کوریڈور کا درجہ نہ مل سکا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی زیر تعمیر کوسٹل ہائی وے 5 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، سندھ کوسٹل ہائی وے اکنامک کوریڈور بن جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے 36 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت 16 اعشاریہ 2 بلین روپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں 3 بلین روپے رکھے ہیں اور 2 بلین جاری کئے ہیں، سندھ کے تمام پروجیکٹس کی مکمل فنڈنگ بروقت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید