• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل ڈرائیوروں کو سموگ کے حوالے سے ٹریفک آگاہی لیکچر

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی ہدایت پر انسپکٹر سہیل نے مقامی اسٹینڈ پر کمرشل ڈرائیوروں کے لئے سموگ / دھند کے حوالہ سے ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔ ٹریفک افسران نے ڈرائیوران کو بریف کیا ہے کہ اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس یا ییلو پیپر کا استعمال کریں تاکہ دھند کی صورت میں آپ کی گاڑی دوسرے ڈرائیورز کو نظر آسکے۔ دھند کی صورت میں محتاط طریقہ سے گاڑی کی رفتار کو انتہائی کم رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔ ڈرائیوروں  میں ٹریفک آگاہی بروشرز تقسیم کئے۔ آخر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ملتان سے مزید