• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات

تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان
تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراقی وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورۂ عراق میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عراقی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید