• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی کوریا: مارشل لا کی مختصر حکمرانی اور پھر اسکی واپسی کیسے ممکن ہوئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے گزشتہ روز اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تاہم انہوں نے 6 گھنٹوں کے اندر ہی اسے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سال بعد آئین کے آرٹیکل 77 کے تحت صدر نے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز مارشل لا نافذ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1948 سے اب تک جنوبی کوریا 17ویں بار مارشل لا کی زد میں آیا ہے جبکہ ملک میں 12 بار ایمرجنسی مارشل لا نافذ کیا جا چکا ہے۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صدر یون سوک یول نے آئین کے مطابق اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مارشل لا نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو انہوں نے صرف 6 گھنٹوں کے مختصر دورانیے میں ہی اپنا فیصلہ کیوں تبدیل کر دیا؟

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کی جانب سے مارشل لا کے اعلان نے قوم کو حیران کر دیا تھا لیکن پارلیمنٹ کی مزاحمت کے بعد انہیں اپنا یہ فیصلہ واپس بھی لینا پڑا۔

اس غیر متوقع اقدام کے خلاف سیول میں ہزاروں مظاہرین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید