• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سرکل کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ سمیت 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق امیگریشن سرکل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ایجنٹ سمیت 8 مسافروں کو دبئی کی پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا۔

حکام کے مطابق مسافر پرواز ایف زیڈ 334 کے ذریعے کراچی سے دبئی اور پھر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے سفر کر رہے تھے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ امیگریشن پر پوچھ گچھ کے دوران مسافروں نے باکو سے مالٹا جانے کے سفر کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا۔

مسافروں سے انفرادی تفتیش کے دوران تمام ملزمان نے ایجنٹ سید شبیر حسن کو فی کس 2 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے ادا کرنے کا انکشاف کیا جبکہ مزید رقم مالٹا پہنچنے پر دی جانی تھی۔ 

حکام کے مطابق ایجنٹ سمیت تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید