• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو شفاف انتخابات پر مبارکباد دیتا ہوں،پرویزرشید

I Congratulate Kashmiris On Transparent Elections Pervaiz Rasheed
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں کو صاف اور شفاف انتخابات پر مبارکباد دیتا ہوں،آزادکشمیر کےانتخابات میں سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیاگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیرکےعوام اپنےلیےحکومت کاانتخاب کریں گے، عمران خان اگست میں مٹھائی کھانے کے شوق میں سڑکوں پر نکلے تھے اور چھوارے کھا کر بنی گالا پہنچ گئے تھے،اس دفعہ بھی عمران خان مٹھائی کے شوق میں نکلیں گے اورچھوارےکھاکرواپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کےاجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کےمعاملات ہی زیرغورآتےہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں گفتگوہوگی۔

پرویزرشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ خورشیدشاہ کاعمران خان کی سولوفلائٹ پرتبصرہ کافی ہے،کل کا دن ایسا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں پرظلم کے خلاف یوم سیاہ منارہی تھی اورکل سےآج تک یہی پیغام جانا چاہیےتھا۔
تازہ ترین