متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں پانی کی قلت کو مصنوعی قرار دے دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے، موسمِ سرما میں بھی پانی کی قلت سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی میں ناجائز ہائیڈرنٹس سے پانی بیچا جا رہا ہے اور نلوں میں نہیں آ رہا۔
بیان میں ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کو متعصب اور کرپٹ حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مصنوعی قلت ختم کر کے شہر کو بلا تعطل پانی فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت اور لائنوں میں گندا پانی آنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔