• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر شبیر شریف شہید نے جرأت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میجر شبیر شریف شہید کے 53 ویں یومِ شہادت پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید نے جرأت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور 1971ء میں سلیمانکی میں دادِ شجاعت دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید کا دھرتی کی حفاظت کا جذبہ مثال ہے اور قوم کو اس جذبے پر فخر ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم دفاعِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید