• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ، 3 افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سول لائن میں ٹریول کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والی چھاپہ مار کارروائی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 38 پاکستانی پاسپورٹ اور 33 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف ممالک کے سفری دستاویزات اور 120 بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید