• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی


جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا، جے یو آئی کے مطابق وزیراعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی، حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ  نے کہا کہ صدر  آصف زرداری نے مدارس رجسٹریش بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید