• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سے 14 دسمبر کے دوران بالائی علاقوں میں سردی کی شدید لہر کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو فائل
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں 7 دسمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 

اسلام آباد سے محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 14 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ 

جبکہ مظفر آباد، راولا کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 7 اور 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کسانوں کو موسم کی صورتحال کے باعث اپنے معمولات ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید