• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوگئی


ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزاز 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2632 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید