• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارتیوں کیلئے محفوظ ہے، بھارتی ڈاکٹرز


بھارتی ماہرین صحت پاکستان آکر بے پناہ خوش ہوگئے، ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنے لیے اتنا ہی محفوظ ملک سمجھتے ہیں جتنا ہندوستان کو۔

کراچی میں سارک ای این ٹی کانگریس میں شرکت کےلیے آئے ہندوستانی ماہرین صحت نے دونوں ملکوں کے عوام اور ماہرین کی ملاقات کے مواقع بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی پروفیسر کے پی مروانی کہتے ہیں کہ پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہونے لگتی ہے۔

پروفیسر پاٹل ممبئی سے کراچی براہ راست آنے کے بجائے بحرین کے راستے آنے پر افسردہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ 2006 میں ڈیڑھ گھنٹے میں ممبئی سے کراچی آگئے تھے، اس بار ممبئی سے کراچی آنے میں 12 گھنٹے لگے۔

 بھارتی پروفیسر تنیجا اردو کے دیوانے نکلے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آکر اردو بولنے اور سننے سے کان سیراب ہو رہے ہیں۔

تیرہویں سارک ای این ٹی کانگریس میں دنیا بھر سے 30 غیر ملکی مندوبین شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید