• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں شدید سردی، میدانی علاقوں میں پانی جم گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان میں شدید سردی کی وجہ سے مستونگ سمیت میدانی علاقوں میں پانی جم گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مستونگ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہوائیں چلنے سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ مستونگ میں درجۂ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید سردی سے دھند اور گرد آلود ہوا کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔

قلات شہر اور گرد و نواح میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔

قلات میں شدید سردی میں گیس غائب ہونے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید