• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز 8 سے 15دسمبر تک چین کے دورے پر رہیں گی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ان کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جہاں وہ چین کے وزراء، اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔

مریم نواز چین میں مختلف تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز چین کی حکمراں جماعت کی دعوت پر چین گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید