میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کا سن کر افسوس ہوا، کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
سفاری پارک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتھنی کو مردہ پایا، ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال تھی۔
سفاری پارک کے ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں ہیں۔