• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی میں مہمان ہری مرچوں کا حلوہ دیکھ کر حیران، ویڈیو وائرل


حال ہی میں بھارت کی ایک شادی کی تقریب میں ایک ایسی  انوکھی ڈش رکھی گئی جس نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

سوشل میڈیا پر ایک  دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ایک شادی کی تقریب کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کھانے کے پاس کھڑی ہیں اور حیران ہوتے ہوئے ایک ڈش سے متعلق پوچھ رہی ہیں۔

وہ ڈش ہری مرچوں کا حلوہ ہے جس کے حوالے سے خواتین استفسار کر رہی ہیں کہ کیا یہ واقعی حلوہ ہے؟

ویڈیو بنانے والی خاتون کہہ رہی ہیں کہ ویسے تو یہاں میٹھے میں موجود ہر ڈش ہی دیکھی ہے لیکن ہری مرچوں کا حلوہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

 کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر ہری مرچیں کھانی ہی ہیں تو حلوے کے بجائے اس کے پکوڑے رکھے جا سکتے تھے۔