آئی بی اے سکھر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی شکایت اور تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے کہا ہے کہ وہ امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اگر کسی امیدوار کو یقین ہے کہ جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی ہے، تو وہ ہمیں sts@iba-suk.edu.pk پر ای میل کر کے شکایت درج کر سکتے ہیں۔
جوابی کاپیوں سے متعلق کسی بھی خدشات کو دور کرنے کے لیے، امیدواروں کے ای میل میں ٹیسٹ پیپر ورژن (A, B, C) کا ذکر کریں، ٹیسٹ پیپر ورژن (A, B, C) کے مطابق سوال کا سیریل نمبر فراہم کریں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ مطلوبہ غلطی یا اصلاح کی وضاحت کریں۔
منتخب کردہ آپشن، ٹیسٹ میں فراہم کردہ آپشن اور امیدوار کے خیال کے مطابق صحیح آپشن کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر 2024ء کو شام 5 بجے تک شکایات قبول کی جائیں گی۔
مزید برآں ایس ٹی ایس ای میل کے ذریعے تمام سوالات کی تصدیق کرے گا اور ان کا جواب دے گا، مقررہ مدت کے بعد کسی قسم کی شکایت پر غور نہیں کیا جائے گا۔