قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک سرمایہ کاری کے عوض رہائش اور ویزے دے رہے ہیں اور پاکستانی پانچ پانچ لاکھ ڈالر اور دس دس ڈالر لاکھ لے کر باہر جا رہے ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی؟ کیونکہ اکثر یہاں ٹیکس پیئر بھی نہیں ہوتے۔