• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور قطر دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو پی آئی ڈی
فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

قطر کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاکستان اور قطر دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں، امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دور اندیش قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی دانش مند اور مخلص قیادت نے ملک کو متحرک اور جدید اسلامی ریاست میں تبدیل کیا، قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد اس کی بہترین مثال ہے۔

انھوں نے کہا قطر کے حالیہ دورے کے دوران دوحہ میں نمائش کا افتتاح کیا۔ جہاں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ امیر قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، امیر قطر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک قطر اقتصادی تعلقات ہر گزرتے وقت کیساتھ مضبوط ہو رہےہیں۔ پاکستان اور قطر میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

فوٹو پی آئی ڈی
فوٹو پی آئی ڈی

انھوں نے کہا پاکستان سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے۔ پاکستانیوں کا قطر میں آئی ٹی، تعمیرات، فارماسیوٹیکل اور مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ 

انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو شام سے پاکستانیوں کے انخلا کیلیے تعاون کی درخواست کی ہے، شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید