کراچی کے ضلع جنوبی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 10 اور 11 دسمبر تک رہے گا۔
ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا یے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتِ حال خراب کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے تحت جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
اس دوران کسی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ضلع وسطی میں 9 اور 10دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔